
ابھی نندن کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں بھارتی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں۔
بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ میں ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا کہ پاکستانی ایئرفورس نے میرا طیارہ گرایا، میرا طیارہ تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے مجھے جہاز چھوڑ کر پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے اترانا پڑا، جب میرا پیرا شوٹ کھلا اور میں نیچے گرا تو میرے پاس پستول بھی تھی۔
ابھی نندن نے کہا کہ لوگ بہت زیادہ تھے اور میرے پاس جان بچانے کا ایک ہی طریقہ تھا، میں نے پستول گرائی اور بھاگنا شروع کر دیا، میرے پیچھے لوگ آ گئے جن کا شور بہت زیادہ تھا، اسی وقت پاکستان آرمی کے دو جوان آئے اور انہوں نے مجھے بچایا۔
بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کا بتانا تھا کہ پاک آرمی کے کپتان مجھے لوگوں سے بچا کر اپنی یونٹ تک لے کر گئے جہاں مجھے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابھی نندن نے کہا کہ پاکستان آرمی بہت ہی پروفیشنل آرمی ہے، میں نے پاک آرمی کے ساتھ وقت گزارا ہے لیکن پاک آرمی بہت پرامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے مجھے بہت متاثر کیا لیکن بھارتی میڈیا چھوٹی سی بات کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔
ابھی نندن نے کہا کہ بھارتی میڈیا چیزوں کو اتنی مرچ لگا کر پیش کرتے ہیں کہ لوگ بہکاوے میں آ جاتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ND2QcD
0 comments: