Saturday, January 8, 2022

وزیر اطلاعات کی شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل

وزیر اطلاعات کی شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل
حکومت نے شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل کردی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مری اور دیگر بالائی مقامات کے لیے ایک جم غفیر رواں دواں ہے، لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے لیے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولیات پہنچانا ناممکن بن گیا ہے لہٰذا جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں ان سے درخواست ہے کہ بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کے لیے مؤخر کردیں۔
واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے جس کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3f4APcw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times