
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی داخلی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراشاہ محمودقریشی، اسدعمر، شفقت محمود،وزیرمذہبی امورنورالحق قادری، وزیرمملکت شہریارآفریدی سمیت ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی سیکرٹریز، ڈی جی آئی بی شریک ہوئے، اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی جی پولیس، صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ اعلیٰ حکام بھی موجودہیں۔
اجلاس میں ملک کی اندرونی سلامتی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،اس کے علادہ انتہا پسندی اوردہشتگردی کیخلاف ملک گیراقدامات کابھی جائزہ لیا گیا،وزیرتعلیم شفقت محمود نے مدارس اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں سیکیورٹی حکام نے دہشتگردی کیخلاف آپریشنزپربریفنگ دی ،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UWRq6h
0 comments: