Thursday, March 28, 2019

راحت فتح کیلئے آکسفورڈ کی اعزازی ڈگری

 پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان
مداحوں کو اپنی دلکش آواز کے سحر میں جکڑنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو لندن آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ’اعزازی ڈگری‘ سے نوازا گیا۔

راحت فتح علی خان کے سُروں کا جادو پاکستان اور بھارت سمیت اور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا ہوا ہے، صوفی کلام سے لے کر قوالی اور رومانوی گیتوں میں بھی ان کی سُریلی آواز شامل ہے جو مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔

دو روز قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو موسیقی کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر اعزازی ڈگری سے نوازا جب کہ اعزاز ڈگری حاصل کرنے والوں میں دیگر 8 شخصیات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کا شمار نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بھی بے شمار گیت گاچکے ہیں۔

ان کے مقبول گیتوں میں ’آفرین آفرین‘، ’بول نہ ہلکے ہلکے‘، ’دل لگی‘، ’او رے پیا‘ اور دیگر لاتعداد ڈراموں کے ٹائٹل گانے شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TFd0eb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times