Saturday, March 9, 2019

وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آج وزیراعظم عمران صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، انہیں صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم معاملات پر بریفنگ بھی لیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم آج پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح کریں گے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے ٹارگٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا، وزیراعظم کونیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Cc3Q34

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times