Friday, March 22, 2019

کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے
کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے یونیورسٹی روڈ پر نیپا چورنگی کے قریب ٹویوٹا کرولا کار ATF-908 پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں تاہم دونوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی دارلعلوم کورنگی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

نرسری میں بھی فائرنگ

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب بھی فائرنگ کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Jt3ECu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times