Friday, July 17, 2020

لاہور: بیٹوں نے گھریلو تنازع پر سگی ماں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ماں کی ٹانگ توڑ دی

تھانہ غازی آباد کے علاقے میں بد بخت بیٹوں نے گھریلو تنازع پر سگی ماں پر بدترین تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑ دی۔
تھانہ غازی آباد کے علاقے میں بد بخت بیٹوں نے گھریلو تنازع پر سگی ماں پر بدترین تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں 3 سگے بیٹوں کا خون سفید ہو گیا، انھوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ مل کر بزرگ ماں پر بدترین تشدد کیا، جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ماں کا ساتھ دینے والے 2 بیٹوں کو بھی باقی تین بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا، بیٹوں نے زخمی ماں کو اسپتال لے جا کر پلستر چڑھوایا۔

پولیس بھی ماں پر تشدد کرنے والے ملزمان کے ساتھ مل گئی، یہ واقعہ 5 دن قبل پیش آیا، متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس کو بھائیوں کے تشدد کے بعد درخواست دی گئی لیکن پانچ دن گزر گئے اور تھانہ غازی اباد پولیس نے تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے شقی القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ بزرگ خاتون کی عمر اور تکلیف کا بھی خیال نہ کیا، پولیس روزانہ انھیں تھانے بلاتی ہے اور بٹھا کر واپس بھجوا دیتی ہے۔

متاثرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ پولیس زخمی ماں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ متاثرین نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DRMLyZ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times