
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کے مطابق شہداء کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے متعلقہ خاندانوں کے 20 سے زائد افراد پاکستان سے روانہ ہوئے، جنہیں سفری سہولیات پاکستان اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں کی جانب سے فراہم کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں نیوزی لینڈ بھر سے آئے 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
Today, 8 Pakistani Shaheed have been buried in a local graveyard in Christchurch according to Islamic rituals. More than 20 family members, who flew from Pakistan, were able to join. Travel of these family members was facilitated by Foreign office and the NZ govt. @MFATgovtNZ 1/3
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 22, 2019
ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ سانحے کے ایک شہید سید اریب احمد کا جسدِ خاکی آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گا، اس حوالے سے ان کے اہلخانہ کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔
The funeral was attended by more than 5000 people, of which there were about 1500 Muslims, who came from all over NZ. One remaining Shaheed Syed Areeb Ahmed would be repatriated to Pakistan in next few days. His family is being kept informed. 2/3 @MFATgovtNZ
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 22, 2019
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن کا عملہ شہدا کے اہلخانہ کی معاونت کے لیے موجود رہے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملوں میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید ہوئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WjFpZb
0 comments: