Wednesday, March 20, 2019

کرپشن اولمپکس کی قسط نمبر2 آج صبح 11بجے شروع: وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کرپشن اولمپکس کی قسط نمبر 2آج صبح 11بجےشروع ہوگی، چوری ، سینہ زوری واضح کرنی ہو تو نوازشریف، زرداری کا رویہ دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی پر اپنے بیان میں کہا کرپشن اولمپکس کی قسط نمبر2 آج صبح 11بجے شروع ہوگی، پورے 5 تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کے لیے پہنچے گی ، چوری ، سینہ زوری واضح کرنی ہو تو نوازشریف ، زرداری کا رویہ دیکھ لیں۔

یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج والد آصف علی زرداری کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے،اس موقع پر نیب کی درخواست پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wbdevl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times