Thursday, February 28, 2019

وزیراعظم کا ترک صدر اور اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم کا ترک صدر اور اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردگان اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران نے ترکی کے صدر کو ٹیلی فون کرکے رابطہ کیا، وزیر اعظم نے ترک صدر کو پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی قیام امن کے لیے بھارت کو کی گئی پیشکش سے متعلق تفصیل سے بتایا۔

ترک صدر طیب اردگان نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے بھی ٹیلیفون کیا اوروزیراعظم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدبرانہ خطاب پر مبارک باد دی۔

محمد بن زید نے عمران خان کی طرف سے تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنے کو سراہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VoxLfr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times