Tuesday, May 7, 2019

وزیراعظم عمران خان کی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

وزیراعظم صبح 10 بجے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جب کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادیوں کو بھی بلایا گیا ہے جب کہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج، مہنگائی اور سیاسی تنقید پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وزیر اعظم کی جانب سے بجٹ اجلاس سے قبل بھی اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2H8wbdr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times