تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول اسپتال میں اوپی ڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ بنیادوں پرڈاکٹرز کو ایسے اضلاع بھیجیں گے جہاں ڈاکٹرز نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں 14 کے قریب جگہیں ہیں جہاں ایمرجنسی پر سروس دیں گے، کوششیں جاری ہیں بلوچستان میں مسائل کو حل کریں گے۔
جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں شعبہ تعلیم اور صحت میں ایمرجنسی ڈکلیئر کی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوششیں جاری ہیں بلوچستان میں مسائل کو حل کریں گے، صوبائی حکومت جہاں توجہ نہیں دے پا رہی وہاں بھی توجہ دیں گے۔
"ماضی میں بلوچستان کےعوام کےلیے فلاحی منصوبے نہیں بنائے گئے" وزیراعلیٰ بلوچستان
یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، ماضی میں بلوچستان کےعوام کے لیے فلاحی منصوبے نہیں بنائے گئے۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ ایسےبہت منصوبے ہیں جو شروع ہوئے لیکن مکمل نہیں ہوئے، طریقہ کارنہ بدلا تو کوئی منصوبہ مکمل ہو بھی نہیں پائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UuOspc
0 comments: