Tuesday, February 19, 2019

جاپان کے لیفٹینٹ جنرل تاکاشی موتومتس نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا

جاپان کے لیفٹینٹ جنرل تاکاشی موتومتس نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت سراہا
جاپان کے لیفٹینٹ جنرل تاکاشی موتومتس، وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف سیلف ڈیفنس فورسز نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

بعد ازاں لیفٹینٹ جنرل تاکاشی موتومتس نے ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اوردونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تباد لہ خیال کیا۔

لیفٹینٹ جنرل تاکاشی موتومتس نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی، ائیر چیف نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے خود انحصاری کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا جس کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین بالخصوص دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سات برس میں کسی بھی جاپانی عسکری عہدیدار کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DT5CWY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times