Tuesday, February 19, 2019

پی ایس ایل فور: لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کی جگہ اوپنر سلمان بٹ کو شامل کر لیا

لاہور قلندرز نے انجری کا شکار محمد حفیظ کی جگہ اوپنر سلمان بٹ کو شامل کر لیا
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے والے ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کی جگہ اوپنر سلمان بٹ کو شامل کر لیا۔

محمد حفیظ 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔

ایونٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق لاہور قلندرز نے مدثر نذر کی سربراہی میں قائم تکنیکی کمیٹی کو محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی۔

سلمان بٹ گزشتہ 3 سالوں سے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ رہے ہیں اور انہیں سلور کیٹیگری میں رکھا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BSLNyT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times