Tuesday, February 19, 2019

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے علیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے

علیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان اور نون لیگی رکن خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے رکن پنجاب اسمبلی علیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے، دونوں ارکان اسمبلی کل صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کو تحریری آرڈرز میں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی کو 20 فروری کو صبح نو بجے اسمبلی چیمبر میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بطور سپیکر ،اسمبلی کے لئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے جس کے لئے میں دل و جان سے کوشاں رہوں گا۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ScZZHY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times