Friday, February 1, 2019

ایشا میں سب سے زیادہ بہتری پاکستانی بونڈز میں ہوئی: اسد عمر

اسد عمر
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے معیشت کو بہتری کی طرف لے جایا جائے۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیرخزانہ اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے سینٹرز کوسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے میں بار بار یاد آتا تھا، آج میں موجود ہوں لیکن اپوزیشن ایوان میں موجود نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے بجٹ پیش نہیں کیا بلکہ وہ معاشی اصلاحات پیکج ہے، کوشش ہے معیشت کو بہتری کی طرف لے جایا جائے، جنوری میں اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہوا ہے، جتنا نقصان اسٹاک مارکیٹ کو 2018 میں ہوا تھا وہ جنوری میں ریکور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بونڈ مارکیٹ میں ایشا میں سب سے زیادہ بہتری پاکستانی بونڈز میں ہوئی جب کہ بینک میں اعتماد بحال ہو رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TuiAB6

0 comments:

Popular Posts Khyber Times