
بھارت میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 46 ہزار 786 کیسز رپورٹ ہوئے اور 2624 اموات ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اموات ایک لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ گزشتہ 5 روز کے دوران دارالحکومت نئی دہلی کے تمام اسپتالوں کے آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکے ہیں جب کہ اسپتال حکام کا بتانا ہےکہ کچھ تشویشناک مریضوں کو فی منٹ 40 سے 50 لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔
Amritsar | Five patients have died at the hospital. We are facing an oxygen shortage for the last 48 hours. The administration is saying that oxygen will not be given to private hospitals before government hospitals: MD, Neelkanth Hospital pic.twitter.com/c4GNeMn86m
— ANI (@ANI) April 24, 2021
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن سپلائی نہ ملنے سے 20 مریض انتقال کرگئے جب کہ امرتسر میں بھی آکسیجن کی قلت سے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 5 مریض جان سے گئے۔
مریضوں کے لیےآکسیجن سپلائی یقینی بنانے کے لیے ریاست اترپردیش میں ٹرین کے ذریعے 30 ہزار لیٹر آکسیجن منگوائی گئی ہے۔
Maharashtra | Oxygen Express arrives in Nashik from Visakhapatnam, Andhra Pradesh pic.twitter.com/ZdTOXOPmdj
— ANI (@ANI) April 24, 2021
اس کے علاوہ بھارتی شہر بنگلورو میں کورونا میں مبتلا 61 سالہ شخص نے اسپتال میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aAZUKs
0 comments: