Thursday, February 7, 2019

نیشنل بینک کی جانب سے گوادر میں شجرکاری مہم

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) بطور قومی بینک ماحولیات کے تحفظ اور اس کی فروغ کے لئے کوشاں ہے
نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) بطور قومی بینک ماحولیات کے تحفظ اور اس کی فروغ کے لئے کوشاں ہے،

این بی پی کی گرین پاکستان مہم سبز اقدام" این بی پی کی سی ایس آر پروگرام کا حصہ ہے جو وہ پورے پاکستان میں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی پہلو کو آگے بڑھانے اور صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے جمال باقر، ایس ای وی پی/گروپ چیف، کارپوریٹ بینکنگ گروپ اور شوکت محمود ، ای وی پی/گروپ ہیڈ، سروس کوالٹی گروپ نے گوادر میں شجر کاری کو پھیلانے کے لئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسپتال سے شجر لگانے کا کام شروع کیا۔

این بی پی نے 300پودوں کا عطیہ کیا تاکہ ماحول کو اور بہتر بنایا جا سکے، اس موقع پر جمال باقر نے کہا کہ "بڑے پیمانے پر شجر کار ی آلودگی سے بچائو اور موسمی تبدیلیوں میں معاون ثابت ہو گی۔

این بی پی کی ملک بھر میں بمعہ دور دراز علاقوں کے 1500برانچز ہیں جن کے منیجرز کو اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو آس پاس کے علاقوں میں شجر کاری کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کریں، اس کے علاوہ اگر کوئی تعلیمی ادارہ اس سلسلے میں اقدام کرے تو اس کی معاونت بھی کریں۔

اس موقع پر کرنل حبیب الرحمان، ڈائرکٹر، جی ڈی اے اسپتال، ڈاکٹر اظہر شاہ، گروپ ہیڈ، ایچ آر ایم جی، طارق ظفر اقبال، گروپ ہیڈ آپریشن، محمد فاروق گروپ ہیڈ، این بی پی کے ڈیجیٹل بینکنگ اور عبدالناصر حسنی، این بی پی ریجنل ہیڈ گوادر بھی موجود تھے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TAQ8gR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times