
فیصل بینک نے اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈپارٹمنٹ ’سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس‘ سے اشتراک کر لیا ہے جس کے تحت فیصل بینک ادارے کے ڈپارٹمنٹ ’اسلامک بینکنگ آگاہی، اسکالر شپ اور ریسرچ‘ پراجیکٹ کی فنڈنگ کرے گا۔
فیصل بینک اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈپارٹمنٹ سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس کے درمیان شراکت داری سے امید ہے کہ اسلامک بینکنگ میں ریسرچ اور تعلیم کے ساتھ ساتھ صنعت بھی ترقی کرے گی۔
اس منصوبے کے تحت سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس کے محکمے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے اسلامک بینکنگ فنانس پروگرام میں حصہ لینے والے مستحق طلبا کو اسکالرشپ دی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RI36Ys
0 comments: