Tuesday, March 1, 2022

انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے روس کی رکنیت کو خارج کر دی

انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن
انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلا روس کی رکنیت معطل کر دی. فیفا اور یوئیفا کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی یوکرین پر روسی حملوں کے ردعمل کے طور پر روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلا روس کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ روس اور بیلا روس میں آئندہ کوئی انٹر نیشنل ٹینس ایونٹ نہیں ہو گا۔

روس اور بیلا روس کو ٹینس کے ٹیم ایونٹس میں شرکت کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ تاہم ان ممالک کے کھلاڑی بغیر کسی قومی شناخت کے ٹورنامنٹس میں شرکت کر سکیں گے۔

گزشتہ روزبین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ کھیلوں کی تنظیمیں روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کو ایونٹس میں شرکت سے روکیں۔

اس سے قبل فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس پر فٹبال کے تمام مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی ۔ فیفا اور یوئیفا کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان کے مطابق روس کسی بھی قسم کےفٹبال مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا۔

یاد رہے کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے کے لیے پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/RK1g7Sd

0 comments:

Popular Posts Khyber Times