Monday, February 28, 2022

وزیراعظم کے اعلان کے بعد پیٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے سستا کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم کے اعلان کے بعد پیٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے سستا کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری
وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10،10 روپے کمی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/RXHdgwG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times