
ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان کشمیری شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان شہری کو شہید کردیا۔ ضلع بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سمیت ٹرین سروس بھی تاحال معطل ہے۔
واضح رہے کہ 2 روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع کلگام کا محاصرہ کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RTYn64
0 comments: