
وزیراعظم عمران خان کی دبئی میں حکومتوں کے عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر لبنان کے ہم منصب سعد الحریری سے بھی ملاقات کی تھی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'وزیر اعظم کی سعد الحریری سے اچھی نشست ہوئی اور کس طرح دونوں ممالک آپس میں قریب آسکتے ہیں اس حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نے سعد الحریری کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔'
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سعد الحریری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'جناب سعد الحریری، آپ کی اور میری ملاقات ہو رہی ہے لیکن میں آپ کو یہ کہہ دوں کہ پاکستان کو جو دو این آر او ملے تھے اس کا ہمیں کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا اور کوئی نئے این آر او کا ہمارا ارادہ نہیں اور انہوں نے کہا بالکل ایسی غلطی میں پھر کبھی نہیں کروں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DvZzY0
0 comments: