Sunday, February 24, 2019

نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کیخلاف ہے، لہذا سندھ کی آبادی کو جوڑنا میرا فرض ہے: صدر عارف علوی

نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کیخلاف ہے، لہذا سندھ کی آبادی کو جوڑنا میرا فرض ہے: صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

کراچی میں ادبی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کیخلاف ہے، لہذا سندھ کی آبادی کو جوڑنا میرا فرض ہے۔ فیڈریشن کا آئینی فرض بنتا ہے کہ سب کو متحد رکھے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہے ہیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ کرپشن کے ہوتے معاملات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے جبکہ پاکستان معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U5bJ1f

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times