Friday, July 16, 2021

عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں، اسد عمر

عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں، اسد عمر

وفاقی وزیر ترقی، اصلاحات و منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید کی چھٹیوں پر تفریحی مقامات پر مت جائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'کورونا سے بچنے کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے، گزشتہ 4 روز سے ایک روز میں ویکسینیشن کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ رہی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'حکومت نے وافر مقدار میں ویکسین کا بندو بست کرلیا ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں'۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 12 کروڑ افراد پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے ہیں جن میں سے 3 فروری سے یکم جولائی تک 88 لاکھ افراد نے ویکسین کا ایک ڈوز لگوایا جن میں سے 9 ہزار 917 کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ 43 لاکھ افراد نے مکمل ویکسین لگوائی جن میں سے 5 ہزار 643 کیسز سامنے آئے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 'فرق صرف یہ ہے ویکسین نہ لگوانے والے ہر 333 پاکستانیوں میں سے ایک کو کورونا ہوا، اگر کسی نے ایک بھی ویکسین کی ڈوز لگائی ہوئی تھی تو 1250 میں سے ایک کو کورونا ہوا اور دونوں ڈوز لگوانے والوں میں سے 2500 میں سے ایک کورونا وائرس کا شکار ہوا'۔

ان کا کہا تھا کہ ویکسین کا ایک ڈوز لگانے سے بھی حفاظت کا عمل شروع ہوجاتا ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں کو ایک ڈوز لگانے والے کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ خطرہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کسی عالمی سطح کے نہیں بلکہ پاکستان کے ہی اعداد و شمار ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنہیں ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ہو بھی جائے تو ان میں سنگین علامات سامنے نہیں آتے ہیں اور خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی بھارتی قسم دنیا میں بہت تباہی پھیلا رہا ہے، ویکسین لگوالیں یہ آپ کے گھر، خاندان اور پاکستان کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں عوام کو ویکسین لگ جائے گی تو معاشرہ مکمل طور پر آزاد ہوسکے گا۔

بھارتی قسم کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'زیادہ پریشانی کی بات اس کا ہمارے صحت کے نظام پر اثرات ہوتے ہیں، دوسری لہر میں تقریباً 500 لوگ کی حالت نازک تھی، تیسری لہر میں 1500 اور اب 2500 کے قریب افراد کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے'۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wGXfqF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times