
سعودی وزیرخارجہ الجبیر پاکستان پہنچے گئے، شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد سے پہلے ہی سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ولی عہد محمد بن سلمان سے پہلے ہی علیحدہ طیارے میں پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ محمد بن سلمان پاکستان کے تاریخی دورے پر آج شام 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔
ان کے طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر سلامی پیش کی جائے گی جبکہ سعودی ولی عہد کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IilHus
0 comments: