Monday, February 25, 2019

بھارتی ایئرفورس کی دراندازی کی کوشش، پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی

بھارتی فضائیہ کی طرف سے پھینکا گیا ہتھیار
بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات گئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی بزدلانہ اور ناکام کوشش کی تاہم پاک فضائیہ کے فوری حرکت میں آنے پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پراوازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔ انہوں نے لکھا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی جب کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے پہلی باریہ بزدلانہ قدم اٹھایا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ewl5Oa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times