Saturday, February 22, 2020

گنج پن کی اب بالکل فکر نہ کریں، گھریلو ٹوٹکے نے کردی مشکل نہایت آسان

گنج پن کا علاج اب آسان ہوگیا ہے
مشہور انگریزی کہاوت ہے کہ ایک سیب روزانہ ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے مگر اب معلوم ہوا ہے کہ ایک انڈہ روزانہ گنج پن سے بچاتا ہے۔

جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہےکہ انڈے کی زردی میں ایک کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو نئے بالوں کے اگنے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق کے دوران انسانی بالوں کی جڑیں چوہوں پر لگا کر مختلف تجربات کیے گئے اور معلوم ہوا کہ انڈے کی زردی بالوں کے نئے خلیات کی نشوونما کو حرکت میں لاتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈے کی زردی میں موجود یہ کمپاﺅنڈ بالوں میں لگایا جائے یا اسے کھایا جائے تو ایک پروٹین کو حرکت میں لاتا ہے جو کہ بالوں کے خلیات کی مرمت اور نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس کمپاﺅنڈ کو گنج پن سے بچانے کا راز قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف Medicinal فوڈ میں شائع ہوئے۔

کچھ سال پرانی ایک تحقیق کے مطابق انڈوں کی زردی مختلف قسم کی چربی کا مجموعہ ہوتی ہے جبکہ وٹامن ای بھی اس کا حصہ ہے جو جسم کے لیے کافی ضروری ہے۔

تاہم اس کا سب سے خاص جز کیروٹین ہے جس کے ساتھ لیوٹین اور زیاژنتین بھی ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت میں مددگار اور ورم سے تحفظ دیتے ہیں۔

یقیناً کیروٹین نامی جز پھلوں اور سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے مگر انڈے کی زردی کو ان پر برتری حاصل ہے کیونکہ یہ جسم میں زیادہ اچھی طرح جذب ہوتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VeOllo

0 comments:

Popular Posts Khyber Times