
روس نے کہا ہے کہ اس پر امریکہ کی طرف سے عائد ہونے والی نئی پابندیاں گزشتہ پابندیوں کی طرح بے معنی ہوں گی۔
ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس اس اقدام کا مقابلہ کرے گا۔
امریکی سینٹ میں پیش کئے گئے بل میں روسی فیڈرل سکیورٹی سروس کے چوبیس ایجنٹس پر پابندیاں لگانے کی عندیہ دیا گیا ہے جن پر امریکہ نے کیرچ سٹریٹ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام لگایا جب روس نے قوانین کی خلاف ورزی پر یوکرائن کے چوبیس کشتی بانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V3NCQl
0 comments: