
امن مشنز کے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس دن پاکستان بہادر امن فورسز کی قربانیوں کے جذبےکی یاد مناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن کے پیامبر دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں،یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے پاکستان کام جاری رکھے گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی امن دستے دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کا بین الاقومی دن آج منایا جا رہا ہے۔
یو این کے امن مشن میں پاکستان نے ہمیشہ سے مثالی مردار ادا کیا ہے، دو لاکھ سے زائد پاکستانی افسروں اور جوانوں نے امن مشنز میں حصہ لیا جب کہ چوبیس افسران، ایک سو ستاون جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان امن سلامتی آپریشنز میں خواتین کو بھیجنے والا واحد ملک ہے اور پاکستان کی امن مشن کے لیے قربانیوں کے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتیریس بھی معترف ہیں۔
یاد رہے کہ کانگو میں اقوام متحدہ (یو این) کے امن مشن میں شامل پاک فوج کی خاتون آفیسر کو امریکی فوج نے بھی خراج تحسین پیش کیا تھا۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے آفیشل آئی ڈی پر امن مشن میں شامل پاکستان سے تعلق رکھنے والی میجر سامعہ کا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا۔
میجر سامعہ افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ ہیں، ان کی ڈیوٹی اپریل میں ختم ہورہی تھی مگر کورونا وائرس کی وجہ سے وہ پاکستان واپس نہیں آ سکیں۔
میجر سامعہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرا 2 سال کا بیٹا پوچھ رہا ہے کہ ماما آپ کب واپس آئیں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dezkWD
0 comments: