Friday, May 29, 2020

کاروباری ہفتے کے آخری روز آسٹاک ایکسچینج نے خوشخبری سنا دی

کاروباری ہفتے کے آخری روز آسٹاک ایکسچینج نے خوشخبری سنا دی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان سے آغاز ہوا اور انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس اوپر گیا۔

جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33 ہزار695 پر تھا اور ابتدائی30 منٹ میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں تک انڈیکس 300 سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 34ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا اور اس میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔
خبرفائل ہونے تک مارکیٹ میں 79,950,419 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 3,520,140,038 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ روز عید کے بعد جب پہلے دن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس میں مندی کا رجحان رہا۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100انڈیکس 33 ہزار 932 پوائنٹس پر تھا۔ کورونا وائرس کے اکثر ممالک کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے کاروباری حضرات نئی سرمایہ کاری سے احتیاط کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام ممالک کی حکومتیں اقدامات کر رہی ہیں، دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اے ڈی بی کی کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس سے دنیا بھر میں سیاحت، سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایشیائی ترقی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس کے باعث تجارت اور صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی اور سفری پابندیوں، لاک ڈاؤن، سرحدوں کی بندش سے معاشی نقصان ہوا ہے۔a



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XdG9T2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times