
یہ بات فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں تنویر احمد نے فیصل آباد چیمبر کی اولڈ سپیئرپارٹس بارے قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین محمد یعقوب اعوان نے بتایا کہ اولڈ سپیئر پارٹس مارکیٹ کا تمام تر دارومدار بیرون ملک سے بطور کباڑ آنے والے پارٹس پر ہوتا ہے۔ یہ سامان کنٹینروں کے ذریعے مختلف ڈرائی پورٹس پر آتا ہے ۔
درآمد کنندگان مجوزہ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے بعد اس سامان کو لا کر اس مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹس سے خریدے گئے سامان کو راستے میں ہی کسٹم انٹیلی جنس والے پکڑ لیتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں دوکانداروں کو نہ صرف مالی طور پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ ان پر بلا جواز مقدمات بھی بنائے جاتے ہیں۔
انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے اداروں کو درست کرنے کے عزم کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ کسٹم انٹیلی جنس کے کاروبار دشمن رویہ کو بدلنے کیلئے موجوہ قوانین میں ترمیم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ کے ظالمانہ رویہ کی وجہ سے عوام اور حکومت میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں جن کا فوری ازالہ کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آٹو پارٹس کے کباڑ کی درآمد کے حوالے سے موجودہ قوانین کو سادہ اور آسان بنایا جائے تا کہ اس کاروبار سے وابستہ افرادبا عزت طور پر اپنی روزی کما سکتے ہیں۔
اس اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی محمد یعقوب اعوان کے علاوہ ممبران کمیٹی جنید محمود بیگ ، شاہد حیات واہلہ ، حاجی محمد اصغر، محمد نثار افضل حمد ظہور احمد، حاجی عبدالرزاق ، محمد رزاق ، مشتاق احمد ، محمد ولید رضا ، روح اللہ خان اور عبدالغفارنے بھی شرکت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2tj0C8X
0 comments: