
صوبائی وزیرا طلاعات نے نواز شریف کی صحت کے معاملے پر (ن) لیگ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جیل میں دل لگتا ہے اور نہ ہی ہسپتال میں۔ لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی شخصیت کو مذاق بنادیا ہے۔ انہیں نواز شریف کی صحت کے معاملے پراپیگنڈہ بند کر دینا چاہیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جناح اسپتال میں نواز شریف کو پسندیدہ گائنی وارڈ میں رکھا گیا ہے اور چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ بورڈ میں گائنا کالوجسٹ، یورالوجسٹ اور میڈیکل پروفیسر شامل ہیں جبکہ نواز شریف کی مرضی کے مطابق پانچواں بورڈ بھی تشکیل دیا جارہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صحت پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کرنا چاہتی۔ مجھے کیوں نکالا، پھر مجھے کیوں سنھبالا کی رٹ لگانے والے کو حکومت سنبھال رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EbEX94
0 comments: