
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے شہباز شریف کی رہائی کے عدالتی فیصلہ کو میرٹ اور انصاف کی فتح قرار دے دیا۔ بولے نیب نے جو کارروائی کی وہ ٹھوس ثبوت کے بغیر کی تھی۔ حکومت کا شہباز شریف کی رہائی پر سیخ پا ہونا حیران کن ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا پی اے سی چیئرمین شپ پر حکومت نے بلاوجہ تنازعہ کھڑا کیا جو اس کے نابالغ ہونے کی نشانی ہے۔ شہباز شریف کی رہائی کے بعد حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کیونکہ آگے سمندر اور پیچھے کھائی ہے۔
احسن اقبال نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا سعودی عرب کا نواز شریف سے اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SRK3iL
0 comments: