
شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
گزشتہ تمام میچوں کی طرح اس میچ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز نے سرفراز احمد کو مایوس نہیں کیا اور پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنانے والی لاہور قلندرز کو مقرر 20 اوورز میں 143 رنز تک محدود رکھا۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے فخر زمان 15 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے اوپنر سہیل اختر نے اپنا ایک جانب جارحانہ کھیل جاری رکھا لیکن دوسری جانب سے ان کا ساتھ دینے کے لیے آنے والے سلمان بٹ بھی 5 رنز بنانے کے بعد 40 کے مجموعے پر غلام مدثر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
OUT! @im_SalmanButt (5) uses his wrist, but plays it straight to the fielder. Lahore Qalandars have lost another wicket
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/3vf612zyBu #QGvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/pJi1MIVQ3z
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز نے خطرناک دکھائی دینے والے سہیل اختر کو بھی غلام مدثر نے اپنا شکار بنایا اور 41 کے مجموعے پر وہ پویلین لوٹ گئے۔
اننگز کے چھٹے اوور میں وکٹ پر آنے والے لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ناقابلِ شکست رہے، تاہم پوری اننگز کے دوران وہ بجھے بھجے دکھائی دیے اور 40 گیندوں پر صرف 2 گیندوں پر 45 رنز ہی اسکور کر سکے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ویزے 20 اور کورے اینڈرسن 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی۔
SIX! @David_Wiese hits it clean and @bachaji23 is frustrated. Nice and low from the batsman and Lahore Qalandars are 109/4 in the 15th over
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/3vf612zyBu #QGvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/Q1ZyIfmYCr
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ سہیل تنویر 2 جبکہ محمد نواز اور انور علی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہ تھا، اور ایک کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے شین واٹس پویلین لوٹ گئے۔
گلیڈی ایٹرز کے ریلی روسو نے اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن یاسر شاہ نے 26 کے مجموعے پر 17 رنز بنانے والے ریلی روسو کو بولڈ کرکے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
نوجوان بلے باز احسن علی نے اپنی جارح مزاج بیٹنگ کی بدولت ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے کا ذمہ لیا لیکن دوسری جانب موجود عمر اکمل اپنا جادو نہ چلا سکے اور 9 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔
کوئٹہ کی ابتدائی 3 وکٹیں 53 پر گر چکی تھیں اور تینوں ہی تجربہ کار کھلاڑی واپس پویلین لوٹ چکے تھے۔
THE OYE HOYE MOMENT!@ShaneRWatson33 goes without troubling the scorers and Rahat Ali has his first wicket. Gladiators are 6/1
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/3vf612zyBu #QGvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll #OyeHoye pic.twitter.com/7vByseN8oV
SIX! Nice and high from @mnawaz94 and the connection was decent enough to take it over the ropes. Quetta Gladiators are 106/5 in the 15th over
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/3vf612zyBu #QGvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/rc2KTTL2Mu
ٹاس کے موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا تھا کہ ہم گزشتہ میچ جیت کر بہت خوش ہیں، یہ میچ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اسے ہر حال میں جیتنا چاہتے ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور ہم قلندرز کو کم سے کم اسکور تک محدود کر کے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کریں گے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوری اینڈرسن کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
لاہور قلندرز: اے بی ڈی ویلیئرز(کپتان)، فخر زمان، سہیل اختر، آغا سلمان، سلمان بٹ، کوری اینڈرسن، ڈیوڈ ویزے، گوہر علی، سندیپ لیمی چین، یاسر شاہ، حارث رؤف اور راحت علی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، چین واٹسن، احسن علی، عمر اکمل، رلی روسو، ڈیوین اسمتھ، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، فواد احمد اور انور علی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SW1GPz
0 comments: