
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چیتے کی برآمدگی کا واقعہ بھارتی شہر چینائی کے ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں تھائی لینڈ سے آنے والے مسافر کے بیگ میں سے مشکوک آوازیں آنے پر عملے نے تلاشی تو پلاسٹک کے تھیلے میں سے چیتے کا بچہ برآمد ہوا۔
گرفتار شخص اتوار کی صبح بنکاک سے انڈیا کے شہر چنائی پہنچا تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں کہ ملزم کا تعلق کسی بین الاقوامی اسمگلنگ گروہ سے تو نہیں۔
کسٹم حکام نے 45 سالہ مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم چیتے کے بچے کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیش جاری ہے، ملزم کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ چیتے کے بچے کو زولوجی پارک منتقل کردیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MLW97G
0 comments: