
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 2019 کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بناڈالا۔ شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی جیمز وینس اور عمر صادق کی اوپننگ جوڑی نے 135 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ جیمز وینس نے ابتدا سے ہی لاہور قلندرز کے باؤلرز کو بے بسی کی تصویر بناتے ہوئے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے صرف 41 گیندوں پر 84 رنز اسکور کیے۔
SIX! Another one goes the distance and @vincey14 is looking in no mood to stop. He moves on to 81 and Multan Sultans are 129/0 in the 12th over
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2019
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/ZH8588AppX #MSvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/tAM7QZzDhS
اننگز کے بارہویں اوور میں جیمز وینس سندیپ لمی چنے کی گیند پر بڑی ہٹ لگاتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوپننگ پارٹنر شپ ٹوٹنے کے بعد ملتان سلطانز کے رنز بنانے کی رفتار میں کمی نہیں آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
ملتان سلطانز نے آخری اوورز میں ڈینیئل کرسچن کے 21 رنز کی مدد سے مقرر 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس وکٹ پر اچھا ٹوٹل کیا ہوگا لیکن ہم اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ سابق کپتان اور اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ لاہور قلندرز کی ٹیم حصہ تھے اور پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوئے۔
سابق جنوبی افریقی بلے باز اور کمنٹیٹر گریم اسمتھ نے اندازہ لگایا کہ اس وکٹ پر 150-155 رنز کا ہدف اچھا ثابت ہوگا۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز دونوں نے اب تک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
OUT! @IamSandeep25 has his revenge as he removes @realshoaibmalik (10) and Lahore Qalandars have their second wicket. Multan Sultans are 155/2 now
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2019
Scorecard and ball-by-ball details ? https://t.co/ZH8588AppX #MSvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/LtCONnPhwy
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں مشتمل ہیں۔
لاہور قلندرز: فخر زمان، سلمان بٹ، اے بی ڈی ویلیئرز، سہیل اختر، سلمان آغا، برینڈن ٹیلر، ڈیوڈ ویز، سندیپ لیمی چین، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی۔
ملتان سلطانز: جیمز ونس، لوری ایونز، عمر صدیق، شعیب ملک، ڈینیئل کرسچین، آندرے رسل، حماد اعظم، جنید خان، محمد الیاس، عرفان خان اور محمد عرفان
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XrDkMa
0 comments: