Sunday, August 29, 2021

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 800 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56ہزار 641 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 279کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3zwY4EL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times