Tuesday, February 12, 2019

کراچی میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع روئی کے گودام میں گزشتہ شب لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع روئی کے گودام میں گزشتہ شب لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

روئی کے گودام میں گزشتہ شب تقریباً 9 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لیا جب کہ آتشزدگی کے باعث متاثر گودام کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 13 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل مکمل کیا گیا اور خوش قسمتی سے آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ گودام میں روئی کی گانٹھیں موجود تھیں جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی وقت لگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TLiSTY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times