
اس انتظار میں اکثر لوگوں کی عمر ختم ہوسکتی ہے۔ریاست کے قانون سازوں نے ایک مجوزہ قانون میں کہا ہے کہ ریاست میں سگریٹ خریدنے والوں کی قانونی عمر بڑھا کر 100 سال کرنی چاہیے۔
یہ مجوزہ قانون ڈیموکریٹک ترجمان رچرڈ کریگن نے پیش کیا ہے، جو 2024 تک سگریٹ پر مکمل پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں ۔
رچرڈ پیشے کےلحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔
ہوائی کے تمباکو نوشی کے قانون کافی سخت ہیں لیکن رچرڈ کا کہنا ہے کہ انسانی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز مصنوعہ پر پابندی لگانے کےلیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
ہوائی کے موجودہ قوانین کے تحت سگریٹ خریدنے کی کم سے کم عمر 21 سال ہے جبکہ امریکا بھر میں یہ حد 18 یا 19 سال ہے۔
رچرڈ کا کہنا ہے کہ اگلے سال سگریٹ خریدنے کے لیے عمر کی کم سے کم حد 30 سال، 2021 میں 40 سال، 2022 میں 50 سال، 2023 میں 60 سال اور 2024 میں 100 سال کرنی چاہیے۔رچرڈ کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ قانون قانونی مشکلات کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکا بھر میں ہر سال 5 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IhNCuu
0 comments: