Wednesday, July 13, 2022

نیب نے منی لانڈرنگ انکوائری میں فرح خان کو طلب کرلیا

 فرح خان
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو نوٹس جاری کردیا۔

نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ انکوائری کے باعث فرح خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نیب کے نوٹس کے مطابق 20 جولائی کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہوں۔ نیب کا کہنا ہے کہ فرح خان اور دیگر شخصیات کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ انکوائری جاری ہے۔

خیال رہے کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست ہیں اور موجودہ حکمراں جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/qD7vYcl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times