Wednesday, July 13, 2022

53 سال پہلے جھیل میں گرنے والی انگوٹھی دوبارہ مل گئی

انگوٹھی
الابامہ کی ایک خاتون کی ایک انگوٹھی جھیل میں گرکرغائب ہوگئی تھی اور اب 53 برس بعد انگوٹھی دوبارہ مل گئی ہے۔

ڈینا اسکاٹ لفلِن کہتی ہیں کہ وہ 1969 میں کیلیفورنیا کی ایک مشہور جھیل بیریسا میں تیر رہی تھیں کہ وہ انگلی سے پھسل کر جھیل کی گہرائی میں جاگری اور اس کے بعد نہیں مل سکی۔

اس انگوٹھی پر ڈینا کا نام اور ان کے کالج کا نشان ثبت تھا۔ ایک ہفتے قبل ایک خاندان نے ڈینا کے بیٹے کو فون کیا اور بتایا کہ انہیں مچھلی پکڑتے دوران جھیل میں سے ایک انگوٹھی ملی ہے۔ اس وقت ڈینا 2000 میل دور رہ رہی تھی اور وہ جھیل کی جانب پہنچی اور اپنی انگوٹھی پہچان لی۔

اس عجیب و غریب اتفاق پر ڈینا نے مسرت کا اظہار کیا، یہاں تک کہ ان کے شوہر پر اس پر حیران ہیں کہ نصف صدی سے زائد عرصے بعد ان کی بیوی کی یادگار انگوٹھی دوبارہ ملی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/wbeDMrE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times