Tuesday, February 12, 2019

وہ خاتون جو 33 سالوں سے اپنے ساتھ 13 کروڑ روپے لیے پھر رہی تھی

33 کروڑ کا ہیرا
55 سالہ خاتون نے برسوں قبل سیل سے شیشے کے نگینے والی انگوٹھی خریدی جب جیولر کے پاس گئی تو یہ جان کرخوشی سے اچھل پڑی کہ دس پاؤنڈ میں خریدے جانے والی انگوٹھی دراصل ہیرے کی ہے جس کی مالیت 13 کروڑ روپے ہے۔

خاتون لاعلمی میں 33 سالوں سے ایک انگوٹھی پہن کر پھر رہی تھی لیکن اسے معلوم نہ تھا کہ یہ انگوٹھی کتنی قیمتی ہے۔

55 سالہ خاتون نے برسوں قبل سیل سے شیشے کے نگینے والی انگوٹھی خریدی جب جیولر کے پاس گئی تو یہ جان کرخوشی سے اچھل پڑی کہ دس پاؤنڈ میں خریدے جانے والی انگوٹھی دراصل ہیرے کی ہے جس کی مالیت 13 کروڑ روپے ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ایک خاتون نے قریباَ 30 سال قبل شیشے کے نگینے والی ایک انگوٹھی خریدی لیکن اتنے سالوں بعد جب وہ اسے فروخت کرنے گئی تو خاتون انگوٹھی کی قیمت جان کر دنگ رہ گئی۔

ڈیبرا گوڈرڈ نامی اس خاتون نے یہ انگوٹھی ایک سیل سے محض دس پاؤنڈ میں خریدی تھی۔کچھ عرصہ تک تو وہ اس انگوٹھی کو پہنتی رہی اور پھر انگوٹھی کو اسے زیورات کے ڈبے میں رکھ دیا جہاں یہ گذشتہ 20 سال سے پڑی تھی۔

کچھ روز قبل ڈیبرا کی ماں ایک آن لائن فراڈ کا شکار ہوئی اور اپنی ساری جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

جس کے بعد ڈیبرا نے اپنی والدہ کی مدد کرنے کا سوچا اور یہ انگوٹھی فروخت کرنے کے لیے جیولرز کے پاس لے گئی۔

جب جیولر نے یہ قیمتی انگوٹھی دیکھی تو حیرت سے خاتون سے پوچھا کہ تمہیں نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے؟ ڈیبرا نے نفی میں سر ہلایا تو جیولر نے بتایا کہ یہ اصلی ہیرا ہے اور اس کی قیمت اس وقت 7 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SIbdZp

0 comments:

Popular Posts Khyber Times