
گلابی انگریزی کے لیے مشہوراداکارہ میرا کی باتیں بھی کم گلابی نہیں ہوتیں۔
کراچی کے نجی تعلیمی ادارے میں میڈیا اسٹڈیز کے طلباء کے لیے فلمسٹار میرا سے ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
زرد لباس اور کشمیری جھمکے پہنے اداکارہ میرا طلبہ سے گھل مل گئیں اور ان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ کہتی ہیں جلد ایک فلم اکیڈمی بنانا چاہتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نہ ہوتی تو انگریزی کی ٹیچر ہوتی، ان کی والدہ بھی ٹیچر تھیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہونے والی کرپشن کے متعلق بہت کچھ جانتی ہیں لیکن مجبور ہیں،
ایک بار ان کی نئی فلم باجی ریلیز ہو جائے پھر بہت کچھ بتائیں گی ۔
اداکارہ میرا نے بار بار طلباء کو ان کی نئی فلم " باجی" دیکھنے کی ہدایت کی جو رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2T1cho1
0 comments: