
تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد شیخ رشید نے ہنگامی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر عائد کی اور ریلوے کو بری الزمہ قرار دیا جس پر فخر عالم میدان میں آئے اور وفاقی وزیر پر برس پڑے تاہم اب وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیاز ی نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اب وقت ہے کہ شیخ رشید استعفیٰ دیں ، اس لیے نہیں کہ وہ براہ راست ذمہ دار ہیں بلکہ جونیئر سٹا ف کیخلاف کارروائی سے مسائل حل نہیں ہوتے ،چاہے یہ منصفانہ ہو یا غیر منصفانہ ،ا نہیں مستعفی ہو جانا چاہیے ۔“
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JDs5L4
0 comments: