Thursday, October 31, 2019

شہباز شریف کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے ہا نہ کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی، تفصیل جانیے اس خبر میں

شہباز شریف کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے ہا نہ کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی
مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ گوجر خان پہنچ چکا ہے اور آج اسلام آباد میں داخل ہو گا جس کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاہم اب خبر موصول ہوئی ہے کہ شہبازشریف بھی اسلام آباد میں مارچ میں شریک ہوں گے ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اور وہ آج دوپہر لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ شہبازشریف آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب بھی کریں گے ۔

آزادی مارچ کے پیش نظر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ آئی جی اسلام آباد نے خود لیا اور متعدد مقامات کا دورہ بھی کیا ، آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں نکلنے والے آزادی مارچ کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے متصل شہر راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔اسلام آباد میں نجی اسکولز آج بند ہیں، جبکہ قائدِ اعظم یونیورسٹی 2 دن بند رہے گی، جس کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی ضلع کے تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بھی آج بند ہیں، جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بھی غیر معینہ مدت تک بند رہے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wvy0r6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times