
آسٹریلیا نے پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پانچ میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہی کھیلیں گے۔ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا سے دو ون ڈے پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز رواں سال مارچ میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا نے انیس سو اٹھانوے سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ چند روز پہلے کینگروز ٹیم کے ون ڈے کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RJMPWV
0 comments: