
یہ ملک کے لئے اچھی خبر نہیں عمران صاحب جب سے آئے ہیں، بدقسمتی سے قوم کو ہر روز ایک بُری خبرہی مل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سٹینڈرڈز اینڈ پورز کا حکومت کی معاشی کارکردگی توقعات سے بھی بُری ہونے کا بیان لمحہ فکریہ ہے۔
خدانخواستہ صورتحال میں بہتری نہ ہوئی تو ملک وقوم کے لئے سنگین مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ بتارہی ہے کہ موجودہ نالائق ٹیم پاکستان کی معیشت کو تباہی وبربادی سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔
عالمی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور داخلی کیفیت ان کی سابقہ توقعات سے بھی بہت بری رہی ہے۔
ناقص معاشی انتظام معاشی واقتصادی بربادی کی وجہ قرار دیاجارہا ہے۔
رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات کے بعد سے مالیاتی عدم توازن کے پہلو پر توجہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ قابل عمل معاشی حکمت عملی کی عدم موجودگی میں یہ امداد ملک کے لئے ایک نیا مسئلہ بن جائے گا۔
شہبازشریف نے پہلے دن ہی میثاقِ معیشت پر تمام جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا مشورہ دیاتھا۔
اپوزیشن چیختی رہی کہ آئی ایم ایف کے بارے میں واضح موقف اپنایا جائے، آج عالمی ادارے بھی حکومت کے خودساختہ عدم استحکام کی گواہی دے رہے ہیں۔
عمران صاحب معیشت کے لئے یوٹرن لے لیں، معاشی صورتحال پراپوزیشن سے مشاورت کریں۔
معاملہ قومی اسمبلی میں لائیں، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی ہر چیز پر مقدم ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TtUdTZ
0 comments: