
افغان پریس ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ نے مذاکرات میں زیربحث آنے والے موضوعات میں تبدیلی کی بنا پر امریکہ کے ساتھ دو روزہ مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
طالبان گروہ کے مطابق امریکہ کے ساتھ دو روزہ مذاکرات قطر میں ہونے والے تھے تاہم موضوعات تبدیل کر دیئے جانے کی بنا پر طالبان گروہ نے ان مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل طے پایا تھا کہ افغان حکومت کے وفد کی شرکت سے طالبان کے امن مذاکرات جدہ میں ہوں گے مگر طالبان گروہ کی جانب سے افغان حکومت کے نمائندوں سے مذاکرات کرنے سے گریز کی بنا پر یہ مذاکرات نہ ہو سکے اور پھر طالبان نے قطر مذاکرات سے اتفا کیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان کی حکومت، ہمیشہ کابل کی مرکزیت میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پر تاکید کرتی رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ABCFhp
0 comments: