
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی اقتصادی ترقی کےلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
وہ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت سمیت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دوسرے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین دوستی کی جڑیں دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں ہیں۔
شاہ محمود قریشی نےکہاکہ بیجنگ اورکابل میں ان کی چین کے ہم منصب کے ساتھ ملاقاتیں بہت مفید رہیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W94p5S
0 comments: